حیدرآباد ۔21ستمبر (اعتماد نیوز) ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے آج سکرٹیریٹ میں کہا کہ بہت جلد محکمہ برقی میں 1402 تقررات کو منظوری دے دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تقررات کا انتظام جے این ٹی یو کے ذریعہ
سے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تقررات میں کسی بھی قسم کی بد عنوانی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی قسم کی بد عنوانی کے بارے میں کچھ کہے تو وہ 8332983914 نمبر پر ربط کرے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقی میں تقررات کے لئے امتحان 29نومبر تک اختتام پزیر ہونگے۔